استاد کے کردار سے کبھی کسی نے انکار نہیں کیا:چوہدری انوارالحق

مظفرآباد (آئی این پی )وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق سے آزادکشمیرجوائنٹ قلم الائنس اساتذہ تنظیم کے مرکزی صدارتی امیدوار سید طاہر حسین شاہ کی وفد سمیت ملاقات،15ہزاراساتذہ کی اپ گریڈیشن پر وزیراعظم کو مبارکباد اوران کا شکریہ ادا کیاوفد میں خالدسلہریا، راجہ عاصم شمیم، راجہ خاور رفیق، راجہ محمد ریاض یوسف، زاہد احمد عثمانی، طلعت رشید، عابد خالد مغل، سید جعفر حسین نقوی، میاں محبوب الرحمن اور حفیظ الرحمن چغتائی بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے اساتذہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں اُستاد کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اُستاد علم و عمل کا سر چشمہ ہوتا ہے تعمیر انسانیت اور علمی ارتقاء میں استاد کے کردار سے کبھی کسی نے انکار نہیں کیا ہے،اساتذہ کو نئی نسل کی تعمیر و ترقی،معاشرے کی فلاح و بہبود،جذبہ انسانیت کی نشوونما اور افرادکی تربیت سازی کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے