علی اسد گیلانی چین میں پاکستان کے نئے سفیر نامزد

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے علی اسد گیلانی کو چین کیلئے  نیا سفیر نامزد کر دیا۔  ذرائع  کے مطابق علی اسد گیلانی کو خلیل ہاشمی کی جگہ چین میں سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ خلیل ہاشمی کی چین میں تعیناتی کو تین سال مکمل ہو گئے تھے۔ انہیں وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے