ٹرمپ نے ڈیوڈ پرڈو کو چین کیلئے سفیر نامزد کر دیا

  واشنگٹن (آئی این پی )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سینیٹر ڈیوڈ پرڈو کو چین کے لیے سفیر نامزد کر دیا  ۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے سفیر کے لیے ان کا انتخاب ڈیوڈ پرڈو ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیوڈ پرڈو خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے ان کی حکمتِ عملی کے نفاذ اور چینی رہنماوں کے ساتھ کام کرنے کے نتیجہ خیز تعلقات میں اہم کردار ادا کریں گے۔