فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق بیان کو درست سمت میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کا بیان مظلوم فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتا ہے اور یہ بیان تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کریں اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔