ترکیہ کے صدر اگلے ماہ پاکستان آیینگے

انقرہ(آئی این پی)ترکیہ کے صدر رجب  طیب ایردوان   اگلے ماہ پاکستان کادورہ کریں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  صدررجب طیب ایردوان 12 سے 13 فروری تک دورہ کریں گے، ترکیہ کے صدر کے ہمراہ  10  سے  12 وزرا  بھی پاکستان آئیں گے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلی سطح کی اسٹریٹیجک تعاون کونسل کا اجلاس ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ایردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے