پی ٹی آئی واپس آئے:رانا ثناء

  اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے  حکومت کی جانب سے مذاکرات ختم نہیں ہوئے، پی ٹی آئی مذاکرات میں واپس آئے ، چارٹرآف ڈیمانڈ کا جواب دینگے،پی ٹی آئی والے جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر بات نہیں کرینگے،اگر  کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو آنے والے دنوں میں دور ہوجائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی والوں کو کوئی ونڈو نہیں ملی ہے اور جس طرف یہ دیکھ رہے ہیں انہوں  نے کسی سیاسی ایجنڈے پرگفتگو نہیں کرنی۔  انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو آنے والے دنوں میں دور ہوجائے گی، ان کو پارلیمنٹ میں بیٹھنا بھی ہے اور تمام مراعات بھی حاصل کرنی ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کے پی میں پی ٹی آئی والوں نے حکومت کرنی ہے لیکن کام نہیں کرنا، یہ لوگ لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں،کیپٹل پرحملہ کرتے ہیں، اس بار اجازت نہیں دی جائے گی۔ معاملات ٹیبل پربیٹھ کرہی حل ہوتے ہیں، اگربانی اتنے ہی سچے ہیں تودھرنوں سے متعلق بھی سچ بولیں، 26 نومبرپرکس بات کا کمیشن بنائیں؟۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کے چارٹرآف ڈیمانڈ کیایک ایک پوائنٹ کا جواب دیں گے، اگرمعاہدہ نہیں ہوتا توکوئی بات نہیں،رابطہ رہنا چاہیے، جمہوری سسٹم میں اپوزیشن اورحکومت میں رابطہ رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات میں شامل ہونے کی غلطی ہوگئی