بھٹو کی شخصیت پر تنقید کیلئے من گھڑت کہانیاں گھڑی جاتی ہیں: خورشید شاہ

اسلام آباد (آن  لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  سید خورشید احمد  شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر  خالد مقبول صدیقی کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید  ذولفعقار علی بھٹو کی قد آور اور شاندار شخصیت پر تنقید کرنے کیلئے مخالفین کو جھوٹی اور من گھڑت کہانیوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ سابق صدر  یحیی خان نے لیگل فریم ورک آرڈر میں یہ شرط رکھی تھی کہ قومی اسمبلی اپنے قیام کے 120 روز کے اندر نیا آئین تشکیل دے گی، بصورت دیگر اسمبلی از خود تحلیل ہو جائے گی