کل1705متاثرین میں 1341مرد اور364خواتین شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1451ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 755افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔934معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 859ڈرائیوز،62کم عمرڈرائیور، 618مسافراور228پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ232ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت277متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد112حادثات میں 128متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 85حادثات میں 102متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1705متاثرین میں 1341مرد اور364خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 316افراد کی اوسط عمر18سال سے کم909افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ480زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1382موٹرسائیکلز،87آٹورکشے،211کاریں،28وین،14
مسافر بسیں،28ٹرک اور136دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔