کھانے پر تلخ کلامی پر 17 سالہ عثمان نے پستول نکال کر 24 سالہ زرقا پر فائرنگ کر دی،جناح ہسپتال میں چل بسی
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں 24 سالہ سکول ٹیچر سگے بھائی کے ہاتھوں قتل ہوگئی پولیس نے والدہ ثریا کی مدعیت میں بیٹے کے خلاف بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق 24 سالہ زرقا کی اپنے چھوٹے بھائی عثمان سے تلخ کلامی ہوئی کھانے پر ہونے والی تلخ کلامی پر 17 سالہ عثمان نے پستول نکال پر بہن پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے زرقا شدید زخمی ہو گئی جسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی۔ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی۔ملزم فرار ہے جلد گرفتار کر لیں گے۔