جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمے داریوں سے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق، انہوں نے انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے وضاحت کی کہ وہ انتظامی جج کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انہیں سپریم کورٹ کا ایڈمنسٹریٹو جج مقرر کیا تھا۔