کامیابی والدین اور گھر والوں کی دعائوں کے باعث ممکن ہوئی:حرا قیصرکی گفتگو
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان میں موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان آئیڈل فیصل آباد کی حرا قیصر نے جیت لیا۔پاکستان آئیڈل شاندار طریقے سے اختتام پذیر ہو گیا ۔ اختتامی تقریب میں پاکستان آئیڈل کے فاتح کا اعلان کیا گیا۔ ججوں کے متفقہ فیصلے کے سبب پاکستان آئیڈل 2026 کا ٹائٹل حرا قیصر نے اپنے نام کرلیا۔سوپر فنالے میں سخت مقابلہ ہوا عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے بھی خصوصی پرفارمنس دی،کراچی اور فیصل آباد کے سنیما میں خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔پاکستان آئیڈل کا ٹائٹل جیتنے والی حرا قیصر کا تعلق متوسط گھرانے سے ہے ۔ انہوں نے پورے مقابلے میں شاندار پرفارمنس دکھا کر لوگوں اور ججوں کے دل جیتے۔ بات چیت کرتے ہوئے حرا قیصر کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنے خواب پورے کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ ان کی یہ کامیابی ان کے والدین اور گھر والوں کی دعائوں کے باعث ممکن ہوئی۔پاکستان آئیڈل کے جج راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے،پاکستان آئیڈل جیسے مزید پلیٹ فارم سامنے آنے چاہیے ۔