ڈیفنس بی میں دوسری گاڑی نے ٹکر ماری ،سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کے چہرے پر چوٹ آئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی کے علاقے میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کا حادثہ ہوگیا ذرائع کے مطابق ڈیفنس بی میں صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ڈیفنس روڈ کے قریب دوسری گاڑی نے ٹکر ماری مریم اورنگزیب کے قافلے کی دیگر گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں،حادثہ کے وقت مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کے چہرے پر چوٹ آئی اطلاع ملنے پر پولیس کے بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں مریم اورنگزیب کو معمولی چوٹ آئی صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو ہسپتال منتقل نہیں کیا گیاحادثے کے بعد صوبائی وزیر مریم اورنگزیب موقع سے روانہ ہوگئی واقعہ کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔