مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے: اسحاق ڈار

افغانستان کی صورت حال پر شدید تشویش، طالبان دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنائیں:نائب وزیراعظم
نیویارک (آئی این پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے مئی 2025 کا پاک بھارت تنازع اس بات کی یاد دہانی ہے  مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے‘ پاکستان کو افغانستان کی صورت حال پر شدید تشویش ہے، طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں۔او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کشمیری 8 دہائیوں سے اقوام متحدہ کے تحت حق خودارادیت کے منتظر ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کی مسلم تہذیبی اور مذہبی شناخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، مقبوضہ وادی میں صحافیوں کی آواز دبائی جارہی، عالمی مبصرین کو بھی رسائی نہیں ہے۔دریں اثناء جہ اسحاق ڈار کی آسٹریا کی وزیر خارجہ بیٹ میئنل رائزنگر سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور آسٹریا کے مابین دوطرفہ تعلقات کے مثبت سفر پر اطمینان کا اظہارکیاگیا اورتجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعلقات اور تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا