شارک کا سمندر میں جانے سے انکار، چند گھنٹوں بعد دوبارہ نہر میںآگئی

لاہور(نیٹ نیوز )جنوبی کوریا کے شہر بوسان کی ایک نہر سے سمندر کی جانب لے جانے کی کوشش کے باوجود مشہور شارک چند گھنٹوں بعد دوبارہ نہر میں واپس آ گئی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ’بْکھانگی‘ کے نام سے مشہور شارک کو گزشتہ ماہ بوسان کی مصنوعی آبی گزرگاہ میں دیکھا گیا تھا، ماحولیاتی کارکنوں نے اس کی آمد کو موسمیاتی تبدیلی سے جوڑا تھا۔حکام نے ابتداء   میں شارک کو خود سمندر کی طرف جانے کا موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اس کی سلامتی سے متعلق خدشات بڑھنے پر اسے نکالنے کی کوششیں تیز کر دی گئیں۔