سہیل آفریدی نے پولیس کے لیے نئی آپریشنل گاڑیاں خریدنے کے لیے سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔
اس ضمن میں مختلف اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں، جن میں 4 اے پی سی، 39 سنگل کیب، 34 ڈبل کیب پک اپ، 2 ریو، 15 پک اپ اور 7 دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، پولیس کو 1.89 ارب روپے کی لاگت سے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے رویے کے باوجود، صوبائی حکومت پولیس کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ صوبائی حکومت کے جوان فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں اور ان کے لیے سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ صوبائی حکومت امن کے قیام کے لیے اپنی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گی۔