بلوچستان میں آج اور کل جبکہ 27 تا 29 مارچ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7، قلات میں 6، زیارت میں 5 اور ژوب میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ دیگر علاقوں میں سبی 16، تربت 20، نوکنڈی 19 اور چمن 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سردی محسوس کی گئی۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر اور جیوانی میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 20 اور 21 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے 24 سے 25 مارچ اور پھر 27 سے 29 مارچ کے دوران بلوچستان کے تقریباً 27 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس کے دوران شدید بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری سے کمزور املاک کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔
متاثرہ اضلاع:
بارش کی توقع: خاران، خضدار، کیچ، پنجگور، آواران، گوادر، پسنی، اور اورماڑہ
جزوی بارش: لسبیلہ، خضدار، چاغی، دالبندین، سبی، کوہلو، بارکھان، نصیرآباد
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش: نوشکی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، لورالائی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، ژوب، قلات، مستونگ
محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ممکنہ ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔