صدر مملکت آصف علی زرداری نے معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی ہے۔
صدر زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی, وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب اور دیگر وزرا نے ملاقات کی، جس میں ملک میں امن و امان اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے تاکہ عام آدمی کو سہولت فراہم کی جا سکے۔