چیئرمین پیپلزپارٹی گورنر ہاو?س میں جیالوں کے ساتھ افطاری کریں گے
لاہور (سپیشل رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کل 2روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، وہ گورنر ہاو?س میں جیالوں کے ساتھ افطاری کریں گے جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب کیسینئررہنما، عہدیدار ، ارکان پارلیمنٹ، ٹکٹ ہولڈرز، ارکان سی ای سی اور فیڈرل کونسل بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے۔مسلم لیگ ن سے پاور شیئرنگ کے لئے بنائی گئی پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹی ن لیگی کمیٹی سے ہونے والی میٹنگ پرانہیں بریفنگ دے گی۔ ان کی آمد کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماو?ں کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز گورنرہاو?س میں ہوا اورانتظامات کا جائزہ لیاگیا۔