غزہ سے 7 فلسطینی طلبہ کراچی پہنچ گئے

  کراچی(آئی این پی) غزہ میں اسرائیلی بمباریوں کی وجہ سے تعلیمی ادارے تباہ ہونے کے سبب 7 فلسطینی طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے کراچی پہنچ گئے۔ فلسطینی طلبہ مختلف تعلیمی اداروں میں اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی طلبہ کا مزید ایک گروپ آئندہ ایک دو روز میں کراچی پہنچے گا، فلاحی تنظیم کی جانب سے فلسطینی طلبہ کے تمام اخراجات کا انتظام کیا گیا ہے۔