ایران میں زیرِ تعلیم100سے زائد پاکستانی طلبہ گوادر پہنچ گئے

 گوادر(آئی این پی )ایران میں موجود پاکستانی طلبہ اور شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق سیکڑوں طلبہ بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔ایران کی موجودہ صورتحال کے باعث پاکستانی طلبہ کی واپسی تیز کر دی گئی ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم 100 سے زائد طلبہ و طالبات وطن گوادر پہنچے ہیں