پاکستان نیوی نے یوم پاکستان پر خصوصی ویڈیو جاری کردی

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نیوی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کر دی۔’’یقین ‘‘کے نام سے جاری کی جانے والی یہ ویڈیو ان معماران وطن کے نام کی گئی ہے جنہوں نے پاکستان کو خواب سے تعبیر کی شکل عطا کی۔ ویڈیو خراج عقیدت ہے ان  کے نام جو عظمتوں کے ہر سفر میں پاکستان کی پہچان بنے۔ ویڈیو خراج ہے ان کو ششوں اور کاوشوں کے لیے جن کی بدولت پاکستان وجود میں آیا۔