کابل(آئی این پی ) افغانستان میں طالبان حکومت کے تحت کام کرنیوالی اخلاقی پولیس کی جانب سے ایران سے متصل سرحدی علاقے میں متعدد امدادی کارکنوں کو مبینہ طور پر داڑھی کی مقررہ لمبائی پوری نہ ہونے پر حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز ایران اور افغانستان کے درمیان واقع اسلام قلعہ بارڈر کراسنگ کے قریب پیش آیا، جہاں اقوام متحدہ سے تعاون کرنے والی مختلف امدادی تنظیموں کے تقریبا 20 افغان مرد ملازمین کام کر رہے تھے