امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیات پر حملے کیخلاف ڈسٹرکٹ باراسلام آباد آج ہڑتال کرے گی

اسلام آباد ( آن لائن) ڈسٹرکٹ باراسلام اباد نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے  آج  مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکا کی جانب سے حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، ایران اپنی جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ ایران پر حملے اقوام متحدہ کے اصولوں کے خلاف ورزی ہے۔