ڈی ریگولیٹڈ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،حکومت نے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی )ڈی ریگولیٹڈ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، حکومت نے فارم کمپنیوں سے جواب طلب کر لیا۔ میڈیارپورٹ  کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ادویات قیمتوں میں کم از کم 76.8 اور زیادہ سے زیادہ 1621 فیصد تک ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ ڈریپ کی جانب سے دواوں کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کرنے والی 37 فارما کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا ہے قیمتیں بڑھانے والی فارما کمپنیوں کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس اظہار وجوہ کے نوٹسز میں کمپنیوں سے قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد اضافے کی وجوہات طلب کی گئی ہیں۔وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ اظہار وجوہ کے نوٹسز نیشنل اور ملٹی نیشنل دونوں کمپنیوں کو جاری کیے