بارشوں کے دوران تمام ادارے ہائی الرٹ رہیں:آصف علی زرداری

اسلام آباد(آئی این پی )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مون سون بارشوں کے پیشِ نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔جاری بیان کے مطابق  صدرِ مملکت نے ہدایت کی ہے کہ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور مقامی ادارے مکمل رابطے میں رہیں۔انہوں نے کہا  گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں اور آبی صورتِ حال کی نگرانی کی جائے، حساس علاقوں میں ریسکیو وسائل اور امدادی سامان پیشگی طور پر پہنچایا جائے۔صدرِ مملکت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحوں اور مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں