پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ

 پشاور (آن لائن) جمعیت علما اسلام نے بھی خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جییوآئی تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک نہیں ہو گی۔صدر پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا سید محمد علی شاہ باچا نے بھی  کہا  ہے  کے پی حکومت کی اے پی سی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے پیپلزپارٹی کل ہونے والی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔محمد علی شاہ باچا کے مطابق کے پی حکومت کا رویہ انتہائی غیرسنجیدہ ہے صوبائی حکومت کی  آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے