کینیڈا اپنی پالیسیاں خود طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘ملک کی طاقت عوام اور ادارے ہیں
اوٹاوا(آئی این پی )کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے کہا ہے کہ کینیڈا ایک خود مختار ملک ہے اور یہ امریکا پر انحصار نہیں کرتا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ کینیڈا امریکا کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی شناخت سے ترقی کرتا ہے، کینیڈا کی طاقت اس کے عوام اور ادارے ہیں۔مارک کارنے کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی، سفارتی اور دفاعی تعلقات ہیں، کینیڈا اپنی پالیسیاں خود طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔