وفاقی حکومت کا نیاچیئرمین اوگرا تعینات کرنے کا فیصلہ

15روز میں درخواستیں طلب ‘چیئرمین سپیشل پروفیشنل پے سکیل پر 4 سال کے لئے تعینات کیا جائیگا
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا ۔ کابینہ ڈویژن نے نئے چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کے لیے باضابطہ عمل شروع کر دیا ہے،چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کے لئے کابینہ ڈویژن نے15 روز میں درخواستیں طلب کرلیں۔چیئرمین اوگرا کو سپیشل پروفیشنل پے اسکیل پر 4 سال کے لیے تعینات کیا جائیگاجس کیلئے تعلیمی قابلیت ماسٹری ڈگری،اورکم سے کم تجربہ 20سال مانگا گیا ہے۔نئے چیئرمین اوگراکے لیے عمر کی بالائی حد61 سال مقررکی گئی ہے