لاکھوں کے ڈاکے ، چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق نولکھا میں نوازش سے 3لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں مظہر سے 3لاکھ 60ہزار نقدی اور موبائل فون۔ڈیفنس میں فرحان سے3لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹاون میں افضل سے 3لاکھ25ہزار اور موبائل فون۔ہربنس پورہ میں خرم سے 3لاکھ 15ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔نواب ٹاون اور انارکلی سے گاڑیاں جبکہ مناواں گارڈن ٹاون اور باٹا پور سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔