سپریم کورٹ کے باہر تحریکِ انصاف کے ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج

 بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی  جلد سماعت‘ذاتی معالجین سے معائنے اور اہلِخانہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکانِ پارلیمنٹ نے احتجاج کیا ہے۔اورعدالت سے بانی پی ٹی آئی کے مقدمات جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے  اور اہلِخانہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر، شفیع جان، محمد حسین، شاہد خٹک سمیت دیگر ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی۔احتجاج کے شرکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالجین سے معائنے کا بھی مطالبہ کیا۔