وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے دوران سندھ ہاؤس پر حملہ، نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے دوران سندھ ہاؤس پر حملہ، نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے دوران سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت سول جج شہزاد خان کے روبرو ہوئی، جہاں عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ سندھ ہاؤس حملہ کیس میں سابق پی ٹی آئی ایم این اے فہیم خان اور عطااللہ نیازی نامزد ملزمان ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔