شدید دھند،موٹر وے بند

لاہور(کرائم رپورٹر)شدید دھند کے باعث موٹروے ایم فائیو رحیم یار خان سے روہڑی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہیانہوں نے کہا کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔ ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں جبکہ دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات کو محفوظ سفری وقت قرار دیا گیا ہیترجمان موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا مدد کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔