گورنر سندھ کی ٹوپی اتارنے سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار، ریلوے پولیس کی وضاحت

گورنر سندھ کی ٹوپی اتارنے سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار، ریلوے پولیس کی وضاحت

سکھر کے روہڑی ریلوے اسٹیشن پر گورنر سندھ سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو پر ریلوے پولیس نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق نہال ہاشمی کی روہڑی اسٹیشن آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ گورنر سندھ کی ٹوپی زبردستی اتاری گئی، تاہم ریلوے پولیس کے مطابق یہ تاثر درست نہیں ہے۔ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ٹوپی گورنر سندھ کی اجازت سے ان کے سیکرٹری نے اتاری تھی، مگر ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ گورنر سندھ نے گزشتہ روز بذریعہ ٹرین کراچی سے سکھر کا سفر کیا، جہاں انہوں نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر انہوں نے سادہ طرزِ سفر اختیار کیا ہے اور حکومت کی ترجیح نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے۔