پاکستانی اداکارہ صبا فیصل نے شوہروں پر شک کرنے والی بیویوں کے لیے اہم مشورہ دیا:
پرسکون رہیں اور اعتماد قائم رکھیںحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہروں پر شک کرنے کی بجائے خود پر اعتماد کریں کیونکہ آخرکار شوہر گھر واپس ہی آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط عورت وہ ہوتی ہے جو اپنے شوہر کے بارے میں یقین رکھتی ہے اور غیر ضروری خدشات سے بچتی ہے، کیونکہ مرد چاہے کہیں بھی جائے، آخرکار اپنے خاندان کی طرف لوٹتا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر مرد کے پاس دولت ہے تو وہ باہر تعلقات کے بارے میں سوچ سکتا ہے، مگر پھر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہتا ہے۔صبا فیصل کا یہ بھی کہنا تھا کہ بعض خواتین کے پاس کم مصروفیات ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ غیر ضروری طور پر شوہروں پر نظر رکھتی ہیں اور بعض اوقات ڈراموں کی طرح ان کا پیچھا بھی کرتی ہیں۔
انہوں نے ایک دلچسپ ماضی کا واقعہ بھی شیئر کیا کہ تقریباً 25 سال قبل انہوں نے اپنے شوہر کو دفتر سے لینے کے دوران ریسپشنسٹ سے کہا کہ مسٹر فیصل کو بلا دیں اور اپنا تعارف مسز فیصل کے طور پر کروایا۔صبا فیصل کے مطابق ان کا یہ عمل اس وقت شوہر کے لیے ایک جذباتی لمحہ بن گیا اور بعد میں انہوں نے شوہر سے پوچھا کہ انہوں نے ریسپشنسٹ سے کیا کہا تھا، جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ صرف اپنا تعارف کروائی تھیں۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے بعد انہیں یہ خدشہ تھا کہ نئے رشتے کے سبب پرانے تعلقات متاثر نہ ہوں، مگر وقت کے ساتھ یہ خدشات ختم ہوگئے۔