لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی امان اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ منشیات فروش جہانزیب کومنشیات سمیت گرفتار کرکے 1کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔