انسان بمقابلہ روبوٹ فائٹ کی ویڈیو وائرل

لاہور(نیٹ نیوز )انٹرنیٹ پر انسان اور روبوٹ کے درمیان فائٹ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی، جس میں انٹرنیٹ کی معروف شخصیت فرینکی لاپینا نے 6 فٹ قد کے ہیومنائیڈ روبوٹ کا مقابلہ کیا۔یہ غیر معمولی مقابلہ آر ای کے کے ایک ایونٹ میں ہوا، جسے منتظمین نے دنیا کی پہلی انسان بمقابلہ ’ٹرمینیٹر‘ روبوٹ فائٹ قرار دیا ہے۔وائرل ویڈیو میں فرینکی لاپینا روبوٹ پر کئی مکے برساتے دکھائی دیے، جس پر ابتداء￿  میں روبوٹ کو حملے کا سامنا کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔