عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، جس کے باعث مختلف اقسام کے خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تازہ کاروباری اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں 1.34 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 89.31 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔اسی طرح برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 0.82 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور برینٹ کروڈ 98.44 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔دوسری جانب اماراتی مربن خام تیل کی قیمت بھی 1.23 فیصد کم ہوئی، جس کے بعد مربن کروڈ 108.7 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے۔خام تیل کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ میں طلب و رسد، جغرافیائی و سیاسی صورتحال اور توانائی کی عالمی سپلائی سے متعلق پیش رفت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی قیمتوں میں مزید تبدیلی کا اثر درآمدی ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔