مافیا سرگرم ہوچکا، ایل پی جی65روپے کلو مہنگی بکنے لگی ،، اوگرا ریٹ پر ایل پی جی کی فروخت خواب بن گئی
لاہور(کرائم رپورٹر )سستا فیول سمجھا جانے والی ایل پی جی غریب کی پہنچ سے باہر، موسم گرما میں بھی ایل پی جی مافیا سرگرم، شہر میں اوگرا ریٹ پر عملدرآمد خواب بن گیا، اوگرا ریٹ پر ایل پی جی کی فروخت خواب بن گئی۔اوگرا نے ستمبر میں ایل پی جی کی قیمت 215 روپے کلو مقرر کی جو شہر میں 260 سے 280 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے ۔ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ سے شہری پریشان کہتے ہیں، انکا کہناہے کہ ہر دکاندار اپنی مرضی کی قیمت وصول کررہا ہے، مہنگائی نے پہلے ہی جینا محال کیا ہوا ہے۔ دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیا ہے، گھروں میں گیس آتی نہیں مجبوراً ایل پی استعمال کرتے ہیں۔قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے دکاندار بھی پریشان ہیں کہتے ہیں، انکاکہناہے کہ مافیا کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی، چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کردئیے جاتے ہیں۔