خیبر پختونخوا: تیرہ وادی میں زوردار دھماکہ، 24 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا: تیرہ وادی میں زوردار دھماکہ، 24 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کی تیرہ وادی میں ایک زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 واقعہ ایک ایسے ٹھکانے پر پیش آیا جہاں کالعدم تنظیم پاکستانی طالبان کے عسکریت پسند بم بنانے کا سامان ذخیرہ کیے ہوئے تھے۔مقامی پولیس افسر ظفر خان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 14 عسکریت پسند اور 10 شہری شامل ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں۔عینی شاہدین اور بعض مقامی قانون سازوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ فضائی حملے کے نتیجے میں ہوا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ بم بنانے والی فیوری اور ذخیرہ شدہ دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

سانحہ کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔ مقتولین کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ بعد ازاں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے، جن میں مطالبہ کیا گیا کہ ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ادھر انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اموات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور قصوروار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔