اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، فیصل آباد سب سے آگے

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، فیصل آباد سب سے آگے

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا ہفتہ وار کارکردگی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ نے کی۔

اجلاس کو دی گئی بریفنگ کے مطابق:

فیصل آباد 4,188 مستفید خاندانوں کے ساتھ پہلے نمبر پر،
سرگودھا 4,157 خاندانوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر،
اٹک 4,131 خاندانوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
گھروں کی تعمیر کی صورتحال
سب سے زیادہ اٹک کے 1,270 خاندان اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر چکے ہیں۔
فیصل آباد میں 1,210 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔
بہاولنگر میں 823 خاندانوں نے تعمیر مکمل کی۔
صوبہ بھر میں اب تک 15,361 خاندان گھروں کی تعمیر مکمل کر چکے ہیں۔
زیر تعمیر اور مالی معاونت
اس وقت 71,541 خاندان گھروں کی تعمیر میں مصروف ہیں۔
78,600 خاندان گھروں کی تعمیر کے لیے قرض حاصل کر چکے ہیں۔
51,104 خاندانوں کو گھروں کی تکمیل کے لیے دوسری قسط جاری کی جا چکی ہے۔
اب تک 95 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات مستفید خاندانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا بیان
ترجمان نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک منصوبے کی آگاہی پہنچانے کے لیے جامع پلان تیار کیا گیا ہے۔ "اپنی چھت اپنا گھر" سے مستفید ہونے والے افراد کے چہروں پر اطمینان اس پروگرام کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔