آر پی اوساہیوال کا ایکشن، مزید1سب انسپکٹرمعطل

حسیب الحسن کو ناقص تفتیش پر معطل کیا، ایک اور ایس ایچ او، تفتیشی کو شوکاز
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم نے ریجنل پولیس آفس میں روزمرہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ سپروائزری و تفتیشی افسران کو طلب کیا اور پولیس کارکردگی و تفتیشی امور کا جائزہ لیا۔آر پی او محمد ایاز سلیم نے ناقص تفتیش پر ایس ایچ او تھانہ گوگیرہ ناصر جاوید اور تفتیشی عطا محمد سب انسپکٹر ضلع اوکاڑہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، جبکہ اختیارات سے تجاوز پر سب انسپکٹر حسیب الحسن ضلع ساہیوال کو معطل کر دیا۔آر پی او ساہیوال نے واضح کیا کہ ناقص تفتیش، اختیارات سے تجاوز اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کی شکایات کا میرٹ پر ازالہ، انصاف کی بروقت فراہمی اور پولیس فورس میں احتساب کا مؤثر نظام یقینی بنایا جائے گا۔