یہ افراد غیر واضح ذرائع سے حاصل شدہ تقریباً 15 ارب کی دولت رکھتے ہیں
لاہور(یواین پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 38 معروف یوٹیوبرز، ٹک ٹاک اسٹارز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف ریکوری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جو مبینہ طور پر آمدن چھپانے اور غیر واضح ذرائع سے حاصل شدہ تقریباً 15 ارب روپے کی دولت رکھتے ہیں۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایف بی آر ان انفلوئنسرز کے خلاف کارروائی کرے گا جو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنی دولت اور اخراجات کی نمائش کرتے ہیں لیکن ٹیکس ادا کرنے سے گریزاں ہیں یا اپنی آمدن اور اثاثے چھپاتے ہیں۔ایف بی آر کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے ان افراد کے غیر ظاہر شدہ اخراجات، ان کی ظاہر کردہ آمدن اور طرزِ زندگی میں واضح فرق، اور بڑے پیمانے پر آمدن چھپانے کی نشاندہی کی ہے۔