محکمہ پراسیکیوشن کی تنظیم نو اور انتظامی اصلاحات سے متعلق اجلاس

لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے پبلک پراسیکیوشن رانا بلال کی زیر صدارت محکمہ پراسیکیوشن کی تنظیم نو اور انتظامی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔پراسیکیوشن نظام کو مزید مو ثر بنانے کیلئے تجاویز کا جائزہ اورمختلف اصلاحات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں عوام کی پراسیکیوشن سروسز تک آسان رسائی یقینی بنانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ رانا بلال نے کہا پراسیکیوشن نظام کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں، میرٹ پر مبنی پراسیکیوشن اور بروقت انصاف فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس میں سیکرٹری پراسیکیوشن مسرت جبین، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان تارڑ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن اعظم اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی