محکمہ ایکسائز : غفلت برتنے پر دو انسپکٹرز کیخلاف انکوائری شروع

لاہور(کرائم رپورٹر)غیر حاضری، تاخیر سے دفتر پہنچنے اور پراپرٹی ٹیکس کے چالان مکمل تقسیم نہ کرنے کی شکایات پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن اے کے دو انسپکٹرز کیخلاف انکوائری شروع کر دی گئی۔ انسپکٹر تنزیلہ کیخلاف ساہیوال میں انکوائری شروع ، غیر حاضر رہنے، تاخیر سے دفتر آنے اور پراپرٹی ٹیکس کے چالان تقسیم نہ کرنے کیالزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ لاہور میں انسپکٹر ندیم کیخلاف انکوائری شروع ، ان پر بھی غیر حاضری اور تاخیر سے دفتر پہنچنے کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس کے چالان مکمل تقسیم نہ کرنے کے الزامات ہیں۔