رشمیکا مندانا کی شاہ رخ خان کیساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش

 شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ایک دلچسپ تجربہ ہو گی:اداکارہ کا کرن جوہر کو جواب
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پروگرام کافی ود کرن 9 میں مختصر سوال و جواب کے دوران میزبان کرن جوہر نے رشمیکا سے پوچھا کہ وہ آئندہ کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔اس پر رشمیکا مندانا نے جواب دیا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ایک دلچسپ تجربہ ہو گی۔اداکارہ کے اس بیان کے بعد دونوں فنکاروں کو ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھنے کے امکان کے حوالے سے دلچسپی پیدا ہو گئی ہے، تاہم رشمیکا نے کسی ممکنہ فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔