سنگا پور (آئی این پی)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 85 ڈالر کی سطح پر آگئی، جو 14 اکتوبر کے بعد کم ترین سطح ہے۔ایشیائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.3 فیصد کمی کے بعد 4,085.29 ڈالر فی اونس ہوگئی، جب کہ دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 4,100.90 ڈالر فی اونس پر آگئے۔ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوا ہے