فردوس 30سال سے پی ٹی آئی سے وابستہ ، استعفیٰ منظور نہیں کیا:بیرسٹر گوہر علی خان
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفی پیش کیا، میں نے استعفی منظور کرنے سے انکار کر کے واپس کر دیا۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ 5 دن قبل دیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی 30 سال سے پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں، ان کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں۔