کراچی کی 12 سالہ فاطمہ نسیم نے گینزورلڈریکارڈمیں جگہ بنالی

کراچی(آئی این پی)کراچی کی 12 سالہ فاطمہ نسیم نیانگلینڈ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے زیادہ فلیکسیبل گرلز لبرٹی باروس کا ریکارڈ توڑکرگینزورلڈریکارڈمیں جگہ بنالی۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کا ساتواں عالمی ریکارڈ منظور کرتے ہوئیریکارڈ کو اپنی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ بھی کر دیا ہے۔فاطمہ نسیم کو پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والی فیمیل کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہے،انہوں نے ایک منٹ میں 42 کے مقابلے میں 47 مرتبہ سٹریچنگ کا مظاہرہ کیا۔