جرائم میں ملوث افغانیوں کو تیز ی سے ملک بدر کیا جائے گا:جرمنی

100 افغان شہریوں کی ملک بدری کے احکامات،چارٹر پروازوں کے علاوہ باقاعدہ کمرشل پروازوں پر بھی ملک بدری جاری رہے گی، جرمن وزیر داخلہ
برلن (آئی این پی )جرمنی جرائم کے مرتکب افغان شہریوں کے لئے ملک بدری کی پروازوں میں نمایاں طور پر اضافہ کرنے جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کی وزارت داخلہ اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان تکنیکی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد افغانستان کے لئے  چارٹر ڈیپورٹیشن پروازوں کو ہر ماہ تین تک بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس وقت کم از کم 100 افغان شہری جن کے ملک بدری کے احکامات ہیں جرمنی کی جیلوں یا امیگریشن حراستی مراکز میں قید ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چارٹر پروازوں کے علاوہ باقاعدہ تجارتی پروازوں پر بھی ملک بدری جاری رہے گی