راولپنڈی (آن لائن) اڈیالہ جیل کے اسیر تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ مانیکا نے جیل انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ پنجاب کو تحریری درخواست ارسال کردی درخواست کی نقول آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، سیکریٹری داخلہ پنجاب کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی بھجوائی گئی ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کی بیٹی نے جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے راولپنڈی پولیس کو بھی درخواست دے دی ہے بشریٰ بی بی کی سنگین شکایات پر مبشرہ مانیکا نے اعلی حکام کو ارسال کی گئی درخواست میں آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے کاروائی کا مطالبہ کر دیا